78

اس وقت ملک شدید بحران کا شکار ہے ، نسیم صادق

اس وقت ملک شدید بحران کا شکار ہے ، نسیم صادق

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عام لوگ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا کہ اس وقت ملک شدید بحران کا شکار ہے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے ماضی کے سیاستدانوں کی طرح عوام سے بہت سے وعدے کیے تھے، عوام کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان سے لوٹا ہوا پیسہ اقتدار میں آنے کے چند ایام میں واپس لایا جائے گا،

عوام کو ہر قسم کی ریلیف دی جائے گی، ٹیکسز سے لے کر بس کے کرایوں تک سب چیزوں میں عملی تبدیلی آئے گی، انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے پی ٹی آئی کو اقتدار میں آئے ہوئے مگر ابھی تک نہ تو یہ بتایا گیا کہ

کتنا پیسہ ابھی تک ملک میں واپس آیا ہے نہ ہی اس چیز کی وضاہت ہوئی کے کس کرپٹ لیڈر نے کتنا پیسہ کہاں رکھا ہوا ہے، آج تک حکومت نے جو بھی کیا اس کے عوام پر منفی اثرات ہی پڑے ہیں، حالیہ پیش کردہ بجٹ کو ہی مد نظر رکھا جائے تو اس میں کسی قسم کی کوئی ریلیف نہیں دی گئی

حکومت کو، کاروباری مراکز بند ہونے لگ گئے ہیں، ہر کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی سے لیکر چینی چاول تک کوئی ایسی چیز نہیں جس پر اضافی ٹیکس نہ لگاہو، اس کے علاوہ بھی حکومت جواب دے کہ اس نے صحت، تعلیم و دیگر شعبات سے متعلق کیا کام کیے سوائے

عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے، ماضی کی حکومتوں کی طرح تھریک انساف نے بھی عوام کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج تک جس بھی کرپٹ بیوروکریٹ یا کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کا احتساب کیا ہے ان سے کیا نکلا اور کتنا نکلا اس کی تمام تر تفصیلات کسی ویب سائٹ پر نہیں دیں نہ ہی عوام کو بتایا کہ آج تک کتنا لوٹا ہوا پیسہ واپس آیا ہے،

انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں غریب خود کشی نہیں کرے گا اس چیز کی کیا گارنٹی ہے حکومت کے پاس آج ڈالر پاکستان کی تاریخی بلندی پر ہے، پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ہر چیز کو غریب کی پہنچ سے بہت دور کر دیا ہے،




ادویات کی قیمتوں دو گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہیں مریض مر رہے ہیں مگر ان کے پاس پیسہ نہیں دوائی خریدنے کیلئے، نئے پاکستان کی عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے اکسائی جا رہی ہے، انقریب ایسا وقت آئے گا کہ پورا ملک باہر نکل آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں