96

چیئرمین سینیٹ کی زیرقیادت ایوان بالاء کے پارلیمانی وفد سے ایرانی پارلیمانی وفد کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ کی زیرقیادت ایوان بالاء کے پارلیمانی وفد سے ایرانی پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور سماجی تعاون میں معاون ہو گا، دونوں ملکوںکے مابین پارلیمانی تعاون کے فروغ کیلئے اطراف کی پارلیمنٹس میں موجود دوستی گروپ کو فعال بنایا جائے گا، ایشیائی پارلیمانی

اسمبلی کو مزید فعال بنانے اور اس کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ یہ فورم علاقائی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمانی وفد کی پاکستان کے ایوان بالاء کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوںکے مابین پارلیمانی تعلقات میں مزید اضافہ اور معاشی تعاون کے حوالہ سے موجود استعداد سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، سیاسی اور سماجی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک خطہ کی ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر




عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اہم بین الاقوامی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اور عالمی فورمز پر یکساں مؤقف اختیار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو اپنے مقاصد میں کامیابی کیلئے عملی شکل میں ڈھالنا ہو گا اور اس مقصد کیلئے

پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر احمد امیر عبادی نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو ایک مؤثر فورم بنانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں