146

ایبٹ آبادپولیس وومن میڈیکل کالج نواں شہر ایبٹ آباد میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آبادپولیس وومن میڈیکل کالج نواں شہر ایبٹ آباد میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا




ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر قمر حیات خان کی نگرانی میں ایبٹ آبادپولیس ریپڈ رسپانس فورس(RRF) کی کسی بھی قسم کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وومن میڈیکل کالج نواں شہر ایبٹ آباد میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر گزشتہ روز وومن میڈیکل کالج نواں شہر ایبٹ آباد میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے لیے جوانوں اور دیگر انتظامیہ کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنے کے لیے وومن میڈیکل کالج میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

موک ایکسر سائز ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں کی گئی جس میں مقامی پولیس اور ریپڈ رسپانس فورس، ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس، لیڈیز کمانڈوز، سی ٹی ڈی پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ، کینائن یونٹ، سنائپر شوٹرز، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ شعبہ جات نے شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کے دوران ایس پی ہیڈکوارٹر قمر حیات خان نے فرضی مشقوں کی نگرانی کی

اس دوران کمانڈوز نے کالج کا محاصرہ کیا بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں اور کینائن یونٹ کے خصوصی تربیت یافتہ ڈاگز نے کالج ایریا میں مکمل سرچنگ کی سنائپر زنے بلندی پر اپنی پوزیشن سنبھالی ایلیٹ فورس کے خصوصی تربیت یافتہ کمانڈوز اور لیڈیز کمانڈوز نے فرضی طور پر دہشت گردوں کے قبضہ شدہ عمارت پر آپریشن کرتے ہوئے کامیابی سے فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور یرغمال عملہ کو ان کی قید سے آزاد کروایا

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے فرضی مشقوں کے دوران جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ موک ایکسرسائز میں حصہ لینے والے جوانوں نے کالج انتظامیہ کے ہمراہ کالج بلڈنگ سے مکمل آگاہی کے حوالے سے وومن میڈیکل کالج کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں