72

ضلعی پولیس سربراہ نے ٹریفک آفس اور لائیسنس برانچ کا مکمل دورہ کیا

ضلعی پولیس سربراہ نے ٹریفک آفس اور لائیسنس برانچ کا مکمل دورہ کیا

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا ڈرائیونگ لائیسنس برانچ ٹریفک آفس ایبٹ آباد کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسینس برانچ ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمد اشتیاق خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کو ڈرائیونگ لائیسنس برانچ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی




اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کے لیے آئے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ان سے معلومات لی عوام کی طرف سے لائسنس کے حوالے سے لائسنس برانچ کے عملہ اور ٹریفک سٹاف کی کارکردگی سراہا گیا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے ٹریفک آفس اور لائیسنس برانچ کا مکمل دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقاتیں کی اور عوام کو ہر قسم کی سہولیا ت فراہم کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس کے پراسس کو عوام الناس کے لیے مزید آسان بنانے کی ہدایات دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں