112

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کا گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا خصوصی دورہ

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کا گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا خصوصی دورہ

راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا خصوصی دورہ کیا جس دوران عوام الناس کی سہولت کے لئے ون ونڈو سہولت سنٹر کی تزئین و آرائش کے لئے جاری کام کو چیک کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے ون ونڈ و سہولت سنٹر کی ورکنگ سے متعلق سی پی او محمدفیصل رانا کو بریفنگ دی سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ٹریفک آفس دورہ

کے موقع پر مختلف برانچز ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ برانچ ، چالان برانچ ، ایم ٹی ، اکائونٹ، ایجوکیشن ونگ، آئی ٹی برانچ،ریکارڈ روم،ہیلپ لائن اور دیگر برانچز کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے وہاں موجود عملے کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس، لرننگ پرمٹ اور دیگر ٹریفک سہولیات کی باہم فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ا انہوں نے احکامات جاری کئے کہ ٹریفک آفس آنے والے تمام شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے

تمام عملہ اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرے ٹریفک آفس کے اندر موجود شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوںنے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سمیت شہریوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سروسز کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گاسٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرزکے مختلف شعبہ جات کے دورہ کے موقع پر فرینڈلی پولیسنگ کے تحت وہاں موجود




شہریوں سے گفتگو کی اور ٹریفک عملے کی ورکنگ سے متعلق استفسار کیا سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ٹریفک آفس دورہ کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اور ورکنگ کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں