ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا ایبٹ آباد پولیس ہسپتال کا تفصیلی دورہ
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا ایبٹ آباد پولیس ہسپتال کا دورہ، علاج معالجے کے لیے آنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مرو ت نے گزشتہ روز ایبٹ آباد
پولیس ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس محمد اشتیاق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے میڈکل انچارج پولیس ہسپتال ڈاکٹر وحید ذمان خان نے ضلعی پولیس سربراہ کا پولیس ہسپتال پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور ہسپتال کے جملہ شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی
بریفننگ دی ڈاکٹر وحید زمان نے ضلعی پولیس سربراہ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس ملازمین اور ان کی فیملیوں کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد کے دور دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے مریضوں کو بغیر کسی خرچے کے مکمل اے کلاس میڈیکل کی
سہولیات فراہم کی جاتی اور علاج کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد پولیس ہسپتال کی مختلف ٹیمیں ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کر کے گھر گھر لوگوں کو صحت کی
سہولیات فراہم کر رہی ہیں ایبٹ آباد پولیس ہسپتال میں خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ لیبر روم، ڈینٹسٹ، لیبارٹری، ایکسرے، میڈیکل سٹور، خواتین اور مرد حضرات کے الگ الگ وارڈز اور ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کے لیے امیدواروں کے میڈیکل بغیر کسی فیس کے کیا جاتا ہے۔
ضلعی پولیس سربراہ نے ہسپتال عملہ اور علاج معالجے کے لیے آئے لوگوں سے ملاقاتیں کی اور پولیس ہسپتال کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کی جبکہ پولیس ہسپتال میں صفائی اور عوام کو
فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ڈاکٹر وحید زمان خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیاجبکہ عوام کی خدمت کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے اور تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہیں۔