93

بالاکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپسی پر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری

بالاکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپسی پر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) بالاکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مانگلی کے مقام پر باراتیوں کی جیپ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بلندی سے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔۔زخمی ہونیوالے




تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں واقعات کے مطابق بالاکوٹ کے موضع مٹی کوٹ سے شادی کی تقریب سے واپس آنے والے باراتیوں کی جیپ نمبری 019 ڈرائیور شفاقت ولد مولوی جان سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شفاقت ولد مولوی جان موقع پر جاں بحق ہو گیا

جبکہ ایک ہی خاندان کے شہباز ولد لیاقت۔انس ولد لیاقت۔شیراز ولد یوسف۔فیضان ولد یوسف۔نعیم ولدیوسف اور دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بالاکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مانگلی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بلندی سے نیچے کھائی میں جاگری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں