89

عوام نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل

عوام نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کے خاتمے اور باہمی روابط کے فروغ کیلئے لوئر کوہستان پولیس کا احسن اقدام۔۔۔
ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب نے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز/ایس ایچ اوز کو پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کے خاتمے اور باہمی روابط کو بہتر بنانے اور ان کے مسائل سے آگاہی کیلئے مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ذیل ہدایات عوام تک پہنچانے کا حکم کیا.
(1) ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے۔۔
(2) بچوں کی حفاظت کیسی کی جائے.




(3) خدانخواستہ اگر آپکا بچہ کہیں گم ہو جائے تو آپ نے رپورٹ کس طرح درج کرنے ہے.
(4) اگر آپ کے علاقے میں کوئی مشتبہ شخص اتا ہے تو آپ نے کس طرح اس پر نظر رکھنی.
اور اپنے ارد گرد کے حالات سے اپنے آپ کو باخبر رکھیں.
جس پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز صاحبان نے اپنے اپنے تھانہ کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی اور عوام کے ساتھ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل صاحب کے احکامات شیئر کیئے…
اس موقع پر عوام نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔
کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فورا متعلقہ تھانے یا لوئر کوہستان پولیس کے ذیل نمبرات پر دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں