81

نوجوان اور باصلاحیت لیڈر ارشــد بختیــار کا مومند پریس کلب کے ممبران کے اعـزاز میں عشائیہ کا اہتمام

نوجوان اور باصلاحیت لیڈر ارشــد بختیــار کا مومند پریس کلب کے ممبران کے اعـزاز میں عشائیہ کا اہتمام

ضلع مومند (رپورٹ:افضل صافی)پی کے 103 ضلع مومند سے پی پی پی کے نامزد امیدوار نوجوان اور باصلاحیت لیڈر ارشــد بختیــار کا مومند پریس کلب کے ممبران کے اعـزاز میں عشائیہ کا اہتمام ارشد بختیار ـ شاھسوار مومند ـ جنگریز مومند امتیاز خان ـ فضل ہادی مومند ـ ارشد خان اور پی پی پی کے

دیگر کارکنان نے ضلع مومند کے صحافیوں کا شاندار اور پروقار استقبال کیا اور ان کی تشریف اوری پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر پی پی پی مومند کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا بیدار اور حساس نمائندہ ہوتا ہے عوام اور سیاستدانوں کے مابین پُل کا کردار ادا کرتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہر دور میں صحافیوں کی عزت افزائی کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ صحافیوں کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور مشترکہ کردار ادا کرسکیںان کا کہنا تھا کہ پیپلـز پارٹی قبائلی اضلاع میں مثبت سیاست اخلاقی اور مہذب طرز سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہےہم تعصبانہ سیاست کو رد کرتے ہیں.

ہم کسی کے ذات پر تنقید نہیں کرتے ہم پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قبائلی عوام کو ہروقت سینے سے لگایا ہے اور ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر اج تک پی پی پی نے قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کی ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں. خواہ وہ پاسپورٹ کا حق ہوبالغ رائے دہی کاحق ہو. ایف سی ار سے چھٹکارا ہو یا دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی ہو. پی پی پی نے




جراتمندانہ اقدام اٹھایا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین 3 جولائی کو ضلع مومند کا دورہ کرینگےہم مقامی میڈیا سے بھر پور تعاون چاہتے ہیںاس موقع پر مومند پریس کلب کے صدر فخر عالم مومند نے کہا کہ پی پی پی کے نامزد امیدوار اور ان کی پارٹی رہنماؤں نے ہمیں

عزت دے کر ہمارا اکرام کیا ہم اپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ پی پی پی نے قبائلی عوام اور صحافیوں کی حقوق کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیںہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم بھی کوشش کرینگے کہ سچائی کا ساتھ دیں اور اپ لوگوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرلیںایک بار پھر ارشد بختیار اور اپ سب کا بہت بہت شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں