109

بہاولنگر، حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے ایوینٹس میں کبڈی کے انٹر ڈویژنل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا،

بہاولنگر، حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے ایوینٹس میں کبڈی کے انٹر ڈویژنل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا،

فورٹ عباس ( رپورٹ:ابو حمزہ ساجد ) باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز، حکومت پنجاب، بہاول نگر24 جون 2019بہاولنگر، حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے ایوینٹس میں کبڈی کے انٹر ڈویژنل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا،
اس موقع شوکت محمود بسرا صاحب مہمان خصوصی تھے اور اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالجبار گجر،سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری معظم علی ،راؤ شعیب احمد،شاہد

عمران تیجہ اور کاشف پنسوتہ نے بھی شرکت کی،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید و دیگرافسران کے علاوہ شائقین کی ایک بڑی تعداد حیدر سٹیڈیم بہاول نگر میں کبڈی کے دلچسپ مقابلوں دیکھنے کے لیے موجود تھی




کبڈی ٹورنامنٹ میں

پانچ میچز کھیلے گئے جن میں پہلا ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان ہوا جس میں ڈی جی خان کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ دوسرے میچ میںلاہور نے راولپنڈی کو شکست دی۔ تیسرے میچ میں گوجرانوالہ نے سرگودھا کو ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں ساہیوال نے بہاول پور کی ٹیم کو شکست دی، پانچویں میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے ڈی جی خان کو شکست دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں