81

سری لنکن و سپین سائکلنگ ٹیم و ایسوسی ایشن کا ضلع مانسہرہ کا دورہ

سری لنکن و سپین سائکلنگ ٹیم و ایسوسی ایشن کا ضلع مانسہرہ کا دورہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) سری لنکن و سپین سائکلنگ ٹیم و ایسوسی ایشن کا ضلع مانسہرہ کا دورہ ، ڈی۔پی۔او آفس آمد ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان سے ملاقات کی
ضلع مانسہرہ کا شمار پاکستان کے خوبصورت ترین اظلاع میں ہوتا ہے۔جہاں پرنہ صرف پاکستان کے دور دراز کے علاقوں سے لوگ قدرتی مناظر دیکھنے آتے ہیں۔بلکہ غیر ملکی سیاح بھی ضلع مانسہرہ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے مانسہرہ کا رخ کرتے ہیں۔۔
مانسہرہ پولیس پیشہ وارانہ کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے اندر اپنا تعمیری کردار بھی ادا کر رہی ہے۔جس سے نہ صرف معاشرے میں موجود برائیوں کی نشاندہی ہوتی ہے بلکہ ان برائیوں کے خلاف موثر کاروائیاں بھی ہوتی ہیں۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ کی ضلع مانسہرہ میں بطور ڈی۔پی۔او تعیناتی کے بعد ضلع مانسہرہ کی سکیورٹی صورت حال میں واضح بہتری آئ ہے۔جس کی زندہ مثال سری لنکا اور سپین کی سائکلنگ ٹیم کا دورہ مانسہرہ ہے۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے سری لنکن اور سپین سائکلنگ ٹیم کو ڈی۔آئ۔جی ہزارہ محمد علی بابا خیل ، ہزارہ پولیس ، ہزارہ ریجن کی عوام ،مانسہرہ کی عوام اور مانسہرہ پولیس کی طرف سے خوش آمدید کہا۔اور اسی سلسلہ میں ظہرانہ کا بندوبست بھی کیا گیا۔جس کااصل مقصد سری لنکا ، سپین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانا اور انکو احساس دلانا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ضلع مانسہرہ پولیس اپنے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو خوش امدید کہنے اور فل پروف سکیورٹی مہایا کرنے کے لئیے کوشاں ہے۔
علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے سری لنکن و سپین سائکلنگ ٹیم کے مانسہرہ کے دورے کو سہراتے ہوۓ کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئیے ملک سری لنکا نے ہمیشہ اولین کردار اداکیا ہے۔جس کےلئیے وہ ملک سری لنکا کے انتہائ مشکور ہیں۔




ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ سری لنکن و سپین سائکلنگ ٹیم کا دورہ پاکستان خصوصا ضلع مانسہرہ کے لئیے نیک شگون ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سری لنکن و سپین سائکلنگ ٹیم کو ضلع مانسہرہ میں ہر قسم کی سکیورٹی فراہم کی جاۓ گی۔اور انکےساتھ مکمل تعاون کیاجاۓ گا۔
یادرہے کہ سری لنکا اور سپین کی سائکلنگ کی ٹیمیں 27 تاریخ کو گلگت خنجراب بارڈر پر ہونے والی سائیکل کی ریس میں شمولیت کے لئیے روانہ ہوۓ ہیں۔
اپنے پیغام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان ایک پرامن ملک ہے وہ تمام غیر ملکی سیاحوں کو ضلع مانسہرہ کے قدرتی خوبصورت مناظر دیکھنے کے لئیے مانسہرہ آنے کی دعوت دیتے ہیں۔جہاں انکی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کویقینی بنایا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں