182

فورٹ عباس کی عوام نے 72گھنٹوں سےپریشانی میں مبتلا ، محکمہ واپڈا کی جتنی بھی مذہمت کی جائے اتنی کم ہے

فورٹ عباس کی عوام نے 72گھنٹوں سےپریشانی میں مبتلا ، محکمہ واپڈا کی جتنی بھی مذہمت کی جائے اتنی کم ہے

فورٹ عباس(رپورٹ: ابو حمزہ ساجد )وفاقی حکومت و اپڈا اضافی ایمرجنسی ٹرانسفارمر اور اضافی عملہ تعینات کر کے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انہیں ٹریننگ دے ،فورٹ عباس میں اس دفعہ تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے شہر اور گردونواح اور کئی چکوک میں ٹرانسفارمر جل گئےتھے لوگ شدید گرمی میں 48 سے 72گھنٹوں سے زیادہ بجلی سے محروم رہے

۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی وچیئرمین واپڈا فوری نوٹس لیتے ہوئے کسی بھی ہنگامی اور ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے اضافی ایمرجنسی ٹرانسفارمر اور اضافی عملہ تعینات کر کے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انہیں ٹریننگ دے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے جب کسی بھی علاقہ میں ایک سے زیادہ جگہ پر ٹرانسفارمروں کا جلنا اور دوسری مختلف خرابیوں کو ٹھیک کرنے میں عملہ کو اتنا چوکس اور اضافی ہونا چاہیے کہ دوسرے ملکوں کی طرح کسی بھی ٹرانسفار مر کی خرابی کے موقع پر ایمرجنسی اور ہنگامی حالات میں نیا اضافی ٹرانسفارمر واپڈا کے پاس موجود ہو جو فوری طور پر لگایا جا سکے ،




افسوس صد افسوس پاکستان کا واپڈا ابھی تک پرانے زمانے میں رہ رہا ہے کبھی کوئی کام صحیح وقت پر کر کے عوام کو ریلیف نہ دے سکا ، تحصیل فورٹ عباس کی عوام نے ان 72گھنٹوں میں پریشانی اٹھائی اس پر محکمہ واپڈا کی جتنی بھی مذہمت کی جائے اتنی کم ہے اوپر سے عوام کاکمپلین کے لیے ایس ڈی او واپڈا اور عملہ نے ٹیلی فون اٹھانا بھی گوارہ نہیں کیا ۔صدر انجمن تاجران وچیئرمین پریس کلب فورٹ عباس محمد سلیم زاہداور نمائندہ اب بول(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) نیوز ابو حمزہ ساجد نے حکومت وقت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں