243

جرنلسٹ فا ئونڈیشن کا ‘مفت صحت انشورنس کارڈسکیم شروع کرنیکا اعلان

جرنلسٹ فا ئونڈیشن کا ‘مفت صحت انشورنس کارڈسکیم شروع کرنیکا اعلان

راولپنڈی( رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)جرنلسٹ فا ئونڈیشن نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، رائیڈ فا ر پا کستان کے تعا ون سے ممبران کیلئے مفت صحت انشورس کا رڈ سکیم شروع کرنے کا اعلان ، گز شتہ روز راولپنڈی ای لا ئبریری کے اشتراک سے ای لا ئبریری کے ہا ل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں جر نلسٹ فا ئونڈیشن کے سیکرٹری جنرل رفا قت حسین اوررائیڈ فا ر پا کستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان اعوان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے،باہمی معاہدے کے تحت جر نلسٹ فا ئونڈیشن کے ملک بھر میں مو جود ممبران صحت انشورس کا رڈ سکیم کے ذریعے 4سو سے

زائد ہسپتالوں سے بالکل مفت علاج کر ا سکیں گے،تقریب سے صدر جے ایف ذوالفقار ملک،چیف لا ئبریرین شیر افضل ملک،رائیڈ فا ر پا کستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان اعوان، جنرل سیکر ٹری جے ایف رفا قت حسین اور سیکر ٹری اطلاعات سہیل صدیق انصاری نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں