95

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم چشتی کا تمام محکموں کے ساتھ دریائے گھاگرا کے حفاظتی بندوں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم چشتی کا تمام محکموں کے ساتھ دریائے گھاگرا کے حفاظتی بندوں کا دورہ

فورٹ عباس(رپورٹ :ابو حمزہ ساجد )اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس محمد سلیم چشتی کا تمام محکموں کے ساتھ دریائے گھاگرا کے حفاظتی بندوں کا دورہ، کمزور جگہوں کو مضبوط کرنے کے احکامات دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس محمد سلیم چشتی نے سیلاب سے بچائو کے لیے تمام محکموں کے ساتھ فورٹ عباس کے بہت سے نواحی گاوئں کے




ساتھ ساتھ گزرنے والے دریائے گھاگرا کے حفاظتی بندوں کا دورہ کیا اور کمزور جگہوں کو مضبوط کرنے کے احکامات دیے، اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم چشتی کے ساتھ ریسکیو 1122 کے انچارج محمد ارشد بھٹی اور تحصیلدار ذوالفقار علی، نائب تحصیلدار خالد عباسی

،محکمہ انہار کے محمد عمران اوورسیر اور مختلف محکمہ کے افسران بھی موجود تھے دورے کرنے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول 240/HL میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم چشتی کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں تمام محکموں کو اعتماد میں لے کر یہ فیصلہ طے ہوا کہ جس جس جگہ سے حفاظتی بند کمزور ہیں ان کو مضبوط کیا جائے تاکہ دریا گھا گرا کا پانی آنے کی

صورت میں نزدیک والے چکوک کا سیلاب سے نقصان نہ ہو سکے اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی شکایت ہو تو فوری اس کو حل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں مشاورتی اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے ہائی سکول کی خوبصورتی دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول کے پورے عملہ کی محنت کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں