79

صرافہ ایسوسی ایشن ہری پور کے وفد کی ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات

صرافہ ایسوسی ایشن ہری پور کے وفد کی ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) صرافہ ایسوسی ایشن ہریپور کے وفد کی ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈی آئی جی ہزارہ کو خراج تحسین صرافہ ایسوسی ایشن ہریپور کے وفد نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ہزارہ بھر میں جرائم کے خاتمہ اور عوام پولیس روابط کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے صرافہ ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کیلئے

تاجر برداری کا تعاون بہت ضروری ہے۔ ہریپور کی تاجر برداری اور سول سوسائٹی جرائم کہ خاتمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برداری اور سول سوسائٹی کا پولیس پر اعتماد اس بات کی عکاسی ہے کہ پولیس عوامی مسائل کے حل میں مصروف عمل ہے۔ عوامی تعاون اور مضبوط باہمی روابط کے

زریعے جرائم کے خاتمہ کاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ تاجر برداری اور سول سوسائٹی کے ساتھ روابط کو مزید بہتر اور مستحکم بنائیں۔ صرافہ ایسوسی ایشن ہریپور کے وفد نے حالیہ دنوں میں ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر بھی ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل، ڈی پی او ہریپور ڈاکٹر زاہد اللہ خان اور

انکی تمام ٹیم کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔ صرافہ ایسوسی ایشن ہریپور کے وفد نے حالیہ ڈکیتی ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او ہریپور ڈاکٹر زاہد اللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کو شیلڈ دی اوردیگر ٹیم کو تعریفی اسناد و نقدم انعام بھی ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل سے دلوائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں