142

مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے متعدد مسائل کو بڑی خوش اسلوبی سے حل کیا

مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے متعدد مسائل کو بڑی خوش اسلوبی سے حل کیا

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) مڈل ایسٹ میں مقیم کیپٹن عاصم ملک کی خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہے اور انہوں نے پچھلے دو سالوں میں اوورسیز پاکستانیوں خصوصا” مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے متعدد مسائل کو بڑی خوش اسلوبی سے حل کیا، مڈل ایسٹ میں مقیم زیادہ تر پاکستانی کو جو مسائل درپیش ہیں ان میں ویزے کے مسائل، تعلیمی ماحول، مختلف جیلوں




میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنا اور صحت کی سہولیات شامل ہیں،کیپٹن عاصم ملک نے ویزے کی مشکلات کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے کئی سالوں سے زیرالتوا مسائل حل کیے اور ویزے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، مڈل ایسٹ میں کچھ پاکستانی ایسے بھی تھے جن کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی لیکن ان کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا اس ضمن میں بھی کیپٹن عاصم ملک نے ایسے درجنوں پاکستانیوں کی مدد کرکے ان کو پاکستان واپس بجھوایا اس کارخیر میں انکے ساتھ کچھ دیگر پاکستانیوں نے بھی ساتھ دیا، اسی طرح مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کی اور چھوٹے موٹے مقدمات میں قید کئی پاکستانیوں کو رہا کرانے میں اہم کردار ادا کیا،

کیپٹن عاصم ملک کا مڈل ایسٹ میں زیادہ تر فوکس تعلیم پر رہا وہ سمجھتے ہیں کہ جو قومی تعلیم یافتہ ہوتی ہیں وہ دنیا میں ترقی کرتی ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیپٹن عاصم ملک نے مڈل ایسٹ میں مقیم کئی غریب اور بچوں کو معیاری تعلیم دینے کی سکت نہ رکھنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی فیسوں کی مد میں مدد کی اور انکی فیسیں کئی دیگر پاکستانیوں کے تعاون سے ادا کرنے کی کوشش کی،اس کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے صحت کی سہولیات کے حصول کیلئے انہوں نے بہت زیادہ کام کیا اور مختلف علاقوں میں قائم کمیونٹی ہسپتالوں میں پاکستانیوں کے علاج کے لئے سہولیات کا انتظام کیا،

اس دوران کیپٹن عاصم ملک نے ناصرف خود عملی طور پر کام کیا بلکہ انہوں نے حکومت پاکستان کے مختلف اداروں کے عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے حکومت پنجاب کے گورنر اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ اوورسیز سے منسلک کئی محمکوں کے اعلی افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے گاہے

بگاہے آگاہ کرتے رہے، اس سلسلے میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں نہ صرف سے انہیں آگاہ کیا بلکہ کئی تجاویز بھی دیں، حکومتی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود کیپٹن عاصم ملک نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئےکئی پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جبکہ ان مسائل کو مڈل ایسٹ میں کئی فورمز پر اٹھایا، کئی پاکستانیوں کو قانونی معاونت بھی فراہم کی، معیاری تعلیم کے لیے آواز اٹھائی اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے جنہیں مڈل ایسٹ میں بہت سراہا گیا،

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ کیپٹن عاصم ملک جیسے اوورسیز پاکستانیوں کے ہمدرد اور درد رکھنے والے انسان کو سرکاری سطح پر سپورٹ کرے تاکہ ان جیسے نوجوانوں کے ذریعے اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جاسکے اور اوورسیز پاکستانی یکسوئی اور دلجمعی سے کام کرکے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں