76

عوام کو ٹریفک کے حوالے سے تمام ترسہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اور احسن اقدام

عوام کو ٹریفک کے حوالے سے تمام ترسہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اور احسن اقدام

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ ٹریفک پولیس کا انسپکٹر جمال زیب کی خان کی قیادت میں عوام کو ٹریفک کے حوالے سے تمام ترسہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اور احسن اقدام۔۔۔ تفصیلات کےمطابق مانسہرہ میں متعلقہ اداروں کی غفلت سے روڈ کی جابجا خراب صورت حال کی وجہ سے اکثر ٹریفک سست راوی کا شکار ہوجاتی ہے۔انچارج ٹریفک پولیس مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے

کالج دوراہا سیاں دا کھٹہ کے مقام پر اپنی مدد آپ کےتحت روڈ ٹھیک کروایا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملی اور ٹریفک رواں دواں ہوئی۔علاوہ ازیں ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان نے مانسہرہ میں مختلف مقامات پر سٹرکوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے این۔ایچ۔اے اور ٹی۔ایم۔اے کےاعلی افسران کے ساتھ مشاورت کی ہے۔




انچارج ٹریفک پولیس مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان کاکہنا ہےکہ ضلع مانسہرہ میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئیے مانسہرہ ٹریفک پولیس تمام تر وسائل برؤے کار لائی گی۔عوام نے مانسہرہ ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سہراہا عوام کا کہنا ہےکہ مانسہرہ میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئیے انسپکٹر جمال زیب کی سربراہی میں مانسہرہ ٹریفک پولیس کی تمام تر کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں