ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل نے تھانہ بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کی انسپکشن 103

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل نے تھانہ بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کی انسپکشن

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل نے تھانہ بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کی انسپکشن

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل نے تھانہ بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کی انسپکشن۔ انسپکشن کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ بالاکوٹ کے عمارت، ایس ایچ او دفتر، محرر دفتر اور دیگر اہم ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے سرکل ڈی ایس پی بالاکوٹ اور ایس ایچ او بالاکوٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ سیاحت کے حوالے اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پرآنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور انکے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آیا جائے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ہزارہ پولیس کی جانب سے اچھا پیغام مل سکے۔ پولیس پٹرولنگ کو بڑھایا جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں سیاحوں کو بروقت پولیس تک رسائی مل سکے۔


ایس ایچ او کا علاقہ کے تمام عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات اور علماء سے بہتر رابطہ ہونا چائیے اور نماز جمعہ میں مختلف مساجد میں جاکر لوگوں سے ملاقات کی جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کو مزید ختم کیا جاسکے۔ تھانہ کے عمارت کو صاف ستھرا اور تھانہ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے۔ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او کو کہا کہ ڈی آئی جی ریجن ہزارہ تک عوامی رسائی کیلئے 03461119650تھانہ کے باہر آویزاں کیا جائے تاکہ عوام اپنی شکایت کے سلسلہ میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن سے آسانی سے رابطہ کرسکے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے بالاکوٹ ڈی آر سی اور پریس کلب بالاکوٹ کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ معاشرے میں جرائم کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنامثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی آر سی بالاکوٹ جس طرح لوگوں کے مسائل علاقائی سطح پر حل کررہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں میرا مکمل تعاون ہزارہ ریجن کے تمام ڈی آر سی کیساتھ ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے بالاکوٹ پریس کلب کے عہدیدارن و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتی ہے آپ لوگ مثبت صحافت کرتے ہوئے معاشرے میں پائی جانیوالے جرائم و برائیوں کی نشاندہی کریں ہزارہ پولیس صحافیوں کیساتھ مل کر معاشرے سے جرائم و برائیوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں