119

شریف آدمی کے لئے تھانہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،کریمنل لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے

شریف آدمی کے لئے تھانہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،کریمنل لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے

فورٹ عباس(رپورٹ :ابو حمزہ ساجد )شریف آدمی کے لئے تھانہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،کریمنل لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے پر امن علاقہ میں تعینات ہوا ہوں، یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ منشیات فروشی ہے جس پر بحکم ڈی پی او عمارہ اطہر اپنا شکنجہ تنگ کر دوں گاان خیالات کا اظہار پریس کلب فورٹ عباس کے صحافیوں کے ساتھ نئے تعینات ہونے والے

ایس ایچ اوفورٹ عباس محمد سلیم بھٹی نے کیا، صحافیوں کا وفد ایس ایچ او کی طرف سے بلوائی گئی میٹنگ میں صدر پریس کلب وراث علی سندھو کی زیر صدارت تھانہ فورٹ عباس گیا ،ایس ایچ او فورٹ عباس محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ شریف آدمی کے لئے تھانہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،کریمنل لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے پر امن علاقہ میں تعینات ہوا ہوں،

یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ منشیات فروشی ہے جس پر بحکم ڈی پی او عمارہ اطہر اپنا شکنجہ تنگ کر دوں گا ،ہر جائز کام پر فوری احکامات صادر کروں گا، غلط FIRکرنے والوں کی حوصلہ شکنی کروں گا ،مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہاں کے لوگ پولیس دوست اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہیں انشاءاللہ اپنی دور تعیناتی میں منشیات فروشوں ،جواءپرچی ،سود خوروں ،غلط سفارش کرنے والوں بیشک وہ کوئی بھی ہو اور قبحہ خانوں پر سختی کے




ساتھ ایکشن لوں گا ،صحافی ہمیں مسائل سے آگاہ کریں انشاءاللہ فوری عمل کرتے ہوئے جلد از جلد انکو حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا ،صحافیوں نے ایس ایچ او کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم بلاوجہ تھانہ کچہری کے معاملات میں حصہ نہیں لیتے مگر کچھ غلط ہو رہا ہو تو

اسکی نشاندہی ضرور کرتے ہیں،میٹنگ میں صدر پریس کلب وارث علی سندھو،جنرل سیکرٹری محمد افضل بھٹی ،سینئر صحافی عبدالحفیظ ضیائ، حاجی محمد سلیم زاہد، ڈاکٹر محمد سعید عمران،محمد ریاض حسین راجڑ،محمد اقبال عباسی ،راؤ فضل الرحمان،محمد اطہر ندیم،غریب اللہ غازی ،محمد سلیمان تبسم،محمد آصف،مصور سرور،ذکاءاللہ ہنجرا،حافظ مطلوب،محمد بلال ارشد ، جنید اسماعیل نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں