ای آڈیٹوریم میانوالی میں تین ماہ آئی ٹی شارٹ کورس مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں تقسیم اسناد تقریب
میانوالی (رپورٹ:نوید ملک) ضلع میانوالی میں ای لائبریری علمی و ادبی سرگرمیوں کا محور اور نوجوانوں میں علم دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے کا مرکز بن چکی ہے۔ حکومت پنجاب کے اس علم دوست منصوبہ سے نوجوان نسل میں مثبت و تعمیری طرز فکر پروان چڑھ رہی ہے اور تحقیق و تدریس کا ایک منفرد کلچر ڈویلپ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تنویر خالد نے گزشتہ روز ای آڈیٹوریم میانوالی میں تین ماہ کا آئی ٹی شارٹ کورس مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے
کیا ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسنادتکمیل کورس تقسیم کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد نے آئی ٹی کورس مکمل کرنے والے طلبا ء و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے 20 اضلاع میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ای لائبریریز قائم کی ہیں َ ان لائبریریوں میں مختلف موضوعات پر ہزاروں کتب ایئر کنڈیشنڈ ریڈنگ روم ایئر کنڈیشنڈ آئی ٹی روم (مرد و خواتین کیلئے)
اور آڈیٹوریم کے علاوہ کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ تک رسائی کی سہولت مفت دستیاب ہے۔ انہوں نے انچارج لائبریری عمر فاروق کی خدمات کو سرہا اور کہا کہ ان کی وجہ سے ای لائبریری میں فری سپوکن انگلش آئی ٹی اسلامیات اور دیگر سبجیکٹس میں کورسز کا آغاز ہوا۔ انہوں نے ان پروفیسر ز اساتذہ اور علمائے دین کا بھی شکریہ ادا کیا جو رضاکارانہ طور پر ان کی خدمات میں معاونت کررہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ آج دنیا ایک گلوبل ویلج کا روپ دھار چکی ہے۔ اور سمٹ کر انگلی کی ایک پور میں آگئی ہے۔ اس لئے آئی ٹی ایجوکیشن کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے اور عمر فاروق اس لائبریری میں ہر قسم کے فری کورسز کے آغاز سے درحقیقت میانوالی ضلع میں آئی ٹی کلچر کا فرو غ کی بنیاد رکھ دی ہے۔
انہوں نے کورسز مکمل کرنے والی طلباء و طالبات کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ انچارج لائبریری عمر فاروق نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ای لائبریری کی کارکردگی سے متعلق بتایا انہوں ے کہا کہ ای لائبریری میں رجسٹریشن سے لے کر تمام کورسز داخلہ اور سہولتوں سے استفادہ بالکل فری ہے۔