204

الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام دستکاری سکول کا قیام

الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام دستکاری سکول کا قیام

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام دستکاری سکول کا قیام عمل میں لایا گیا معمولی سی رقم پر امیر گھرانوں میں کام کرنے والی خواتین کو ہنر مند بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے ۔

چئیرمین مرزا الیاس بیگ۔تفصیل سے ۔فیصل آباد کے علاقہ کوکیانوالا میں بے آسرا خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے دستکاری سکول اینڈ روزگار سنٹر کا افتتاح ہو چکا ہے جہاں پر کل تئیس خواتین بالکل فری سلائی کڑھائی اور بوتیک ڈیزائننگ سیکھ رہی ہیں علاقہ مکینوں نے n.g.oکےاقدام کو سراہا




اس موقع پر میاں وقاص اصغر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے فیصل آباد کی ملحقہ تحصیلوں میں بھی روزگار سنٹر قائم کیے جائیں تا کہ مستحق خواتین با عزت طریقہ سے اپنی زندگی کو با وقار طریقوں سے گزار سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں