101

وزیر اعظم پا کستان 19جولائی کو ماڑی انڈس تا لا ہور میانوالی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر یں گے

وزیر اعظم پا کستان 19جولائی کو ماڑی انڈس تا لا ہور میانوالی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر یں گے

میانوالی (رپورٹ:نوید ملک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان کی خصوصی ہدا یت پر ضلع میانوالی کی عوام کو سستے اور محفوظ سفر کی سہو لت فراہم کر نے کیلئے 19جو لا ئی سے ماڑی انڈس تا لا ہور میانوالی ایکسپریس ٹرین چلا ئی جا رہی ہے۔وزیر اعظم پا کستان 19جولائی کو شام پا نچ بجے

اس ٹرین کا با قاعدہ افتتاح کر یں گے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے میانوالی کے دورہ کے موقع پر ریلوے اسٹیشن میانوالی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین میانوالی پہنچے تو کو ارڈی نیٹر ٹو پرائم منسٹر حلقہ 95احمد خان نیازی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،

ڈی پی او حسن اسد علوی، ڈی ایس ریلوے پشاور محمد ناصر خلیلی، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر انور سادات اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ان کا شاندار استقبال کیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے اپنی آمد کے فوراً بعد پر یس کا نفرنس سے

خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گزشتہ دس مہینوں میں ضلع میانوالی کی عوام کیلئے یہ دوسری ٹرین ہے جو چلا ئی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی ایکسپریس میں اے سی سلیپر کی سہولت بھی میسر ہو گی اور اے سی سلیپر کا میانوالی سے لاہور کر ایہ صرف آٹھ سو روپے جبکہ اکا نو می کلا س کا کر ایہ ساڑھے تین سو

روپے مقرر کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میانوالی تا لا ہور 28کلو میٹر ریلوے ٹریک بہتر بنا نے کی ضرورت ہے اور انشا ء اللہ فنڈز ملتے ہی اس پر کا م شروع کر دیا جا ئے گا

اور ٹریک کی بہتر ی سے میانوالی اور لا ہور کے درمیان ریل کا سفر مزید ڈیڑھ گھنٹہ کم ہو جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بہتر مینجمنٹ سے ریلوے کا خسارہ چار ارب روپے کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فیول قیمت بڑھنے سے

ریلوے کا خرچہ 14ارب روپے سے بڑھ کر 18ارب روپے ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ پا کستان ریلوے کو خسارہ سے نکال کر منا فع بخش ادارہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رائل فارم کا کیس ریلوے نے جیت لیا ہے سپریم کورٹ آف پا کستان نے 50ارب روپے ما لیت کے اس رائل فارم کے90دن کے

اندر انٹرنیشل ٹینڈر کر نے کا حکم دیا ہے مزیدبراں پا کستان ریلوے کی ایک لاکھ چھا سٹھ ہزار کنال اراضی کو استعمال میں لا ئیں گے اور ریلوے کو خسارہ سے نکا لیں گے۔




وفاقی وزیر نے بعد ازاں کو ارڈی نیٹر ٹو پرائم منسٹر حلقہ 95احمد خان نیازی کی رہائش گا ہ ان کی چچی مرحو مہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔وفاقی وزیر نے ریلوے اسٹیشن میانوالی پر کورڈی نیٹر احمد خان نیازی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈی پی او حسن اسد علو ی سے مختلف امور سے متعلق خصوصی میٹنگ بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں