قصور اور نواح میںبڑھتی ہوئیں وارداتوں کے خلاف شہریوں کا احتجاج جگہ جگہ ٹائر جلاکر روڈز بلاک
قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)قصور اور نواح میں درجنوں وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں لوٹ لئے،بڑھتی ہوئیں وارداتوں کے خلاف شہریوں نے جگہ جگہ ٹائر جلاکر روڈز بلاک کر دیئے اور پولیس کے خلاف احتجاج۔بیرون کوٹ رکندین خاں قصورکے قریب ناکہ ان ڈاکووں نے شیخ عمران سے ایک لاکھ روپے،حماد سے سولہ ہزار کی نقدی اور محمد دین سے تیس ہزار چھین لئے اورخاں محل سینما کے قریب واقع ایک موبائل شاپ سے ڈاکووں نے
مقصود احمد سے اسی ہزار کی رقم لوٹ لی، پولیس تھانہ اے ڈویثزن مصروف کاروائی ہے اور اسی طرح صدر قصور کے علاقہ میں نیو بس ٹرمینل کے قریب واقع سروس اسٹیشن پر ڈاکوآئے اور وہاں سے ٹرک ڈرائیور افضل سے اسی ہزار کی رقم اور محمد فارق سے دس ہزار کی نقدی لوٹ لی اور مشتاق کالونی قصور میں تین ڈاکووں نے طارق محمود سے پچیس ہزار کی
رقم اورتین موبائل فون چھین لئے اور اسٹیل باغ قصور کے قریب واقع محمد بلال کی سویٹ کی دوکان میں تین ڈاکو آئے اور وہاں پر موجود خاتون سے پچیس ہزا رکی نقدی لوٹ کرلے گئے جبکہ اسٹیل باغ کے قریب واقع شاہجہان میرج حال کے باہر کھڑے کھڑے دو ڈاکووں نے شفیق الرحمن،
محمد جاوید اور زیارت سے مجموعی طور پر اسی ہزار کی رقم اور دوموبائل فون لوٹ کر لے گئے،شہر میں ہونے والی وارداتوں کے خلاف شہریوں نے چوک اسٹیل باغ،دسہرہ گراونڈ،چوک خان محل سینما اور دیگر مقام پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور گرین کوٹ کے
قریب چار ڈاکووں نے ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور محمد آصف سے پچاس ہزار کی نقدی لوٹ لی جبکہ چونیاں کے علاقہ کوٹ گاما کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوارمحمد عاشق کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ روکا جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا اورچونیاں شوگر ملزکے قریب واقع کے ایم رائس ملزم میں پانچ ڈاکوآئے اور چوکیدار
خادم حسین کو تشدد کا نشانہ بنا کراسے باندھ کر ملز سے دس ہزا رکی نقدی اور قیمتیں تاریں لے گئے اور پتوکی کے علاقہ جاگو والا کے قریب دوڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد عارف سے پندرہ ہزار کی رقم اور موبائل فون لوٹ کرلے گئے اسی طرح مصطفی آباد میں چار ڈاکووں نے محمد شہزاد کی آٹو سٹور کی دوکان سے پچاس ہزار کی رقم لوٹ لی جبکہ کھڈیاں خاص کے
علاقہ بسی چراغ والی کے قریب دو ڈاکووں نے تیل سپلائی کرکے واپس آینوالی گاڑی کے ڈرائیور امجدخاں سے اٹھاسی ہزار کی نقدی چھین لی۔بڑھتی ہوئیں وارداتوں پر پولیس ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے
کہ ایک روز قبل ایک ڈاکو راشد کو زخمی حالت میں پکڑ لیا ہے اور اکی نشاندہی پر دوسرے شناخت ونیوالے ڈاکومدثر کی تلاش جاری ہے اور جلد کرائم کو کٹرول کر لیا جائیگا۔ڈی پی او قصور عبدالغفار قصرانی نے وارداتوں پر سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔