87

چینل 24نیوز، ابتک نیوز اور کیپٹل نیوز کو بند کرنے کا اقدام غیر آئینی ہے، افضل بٹ

چینل 24نیوز، ابتک نیوز اور کیپٹل نیوز کو بند کرنے کا اقدام غیر آئینی ہے، افضل بٹ

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے پیمرا کی طرف سے تین چینل 24نیوز، ابتک نیوز اور کیپٹل نیوز کو بند کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ان چینلز کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور جن لوگوں نے چینل کو بند کرنے کی گھناونی سازش کی ہے انہیں قرارِ واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

دونوں راہنماوں نے پریس کی آزادی پر لگی پابندیوں کو فسطائی ہتھکنڈوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے ہمیشہ اخبارات اور چینل کی بندش، سنسر شپ کے خلاف جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جدوجہد کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سچائی کو روکنے سے پوری دنیا میں




پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مظبوط کرے ماضی میں بھی حکمرانوں نے پریس کی آزادی پر قدغن لگائیں لیکن انہیں پی ایف یو جے کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہم آج بھی ان اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کریں گے اور کسی صورت میں پریس کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ

حکومت کو فوری طور پر چینل کوکھولنے کے اقدامات اٹھانے ہوں گے ورنہ اُسے ہماری طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ہزاروں میڈیا کارکنوں کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے اور کارکن تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے پریشان حال ہیں پی ایف یو جے کے راہنماؤں نے کہا کہ ہم نے ان ظالمانہ اقدامات کے

خلاف 16جولائی کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ہم جدوجہد کا فیصلہ کر چکے ہیں ہم میڈیا کارکنوں کے معاشی پریشانیوں، ملازمتوں سے فارغ کرنے کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اپنے بیان کے آخر میں دونوں راہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر غیر آئینی اقدامات واپس لیتے ہوئے چینلز کو کھولنے کا حکم دے میڈیا کارکنوں کی جبری برطرفیاں بند کریں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں