159

آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد کا ساتھیوں کے ہمراہ ترنول پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد کا ساتھیوں کے ہمراہ ترنول پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

ترنول(اسحاق عباسی سے)آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد کا ساتھیوں کے ہمراہ ترنول پریس کلب اسلام آباد کا دورہ,پریس کلب آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا. ترنول پریس کلب اسلام آباد کے صحافیوں کو ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ترنول پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انکا پرجوش استقبال کیا گیا.

اس موقع پر انہوں نے پریس کلب میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ترنول پریس کلب اسلام آباد کے صحافی ہمارے دست و بازو ہیں.ان کے حقوق بھی وہی ہیں جو اسلام آباد سٹی میں موجود صحافیوں کے ہوں

انہوں نےکہا کہ ترنول پریس کلب کے صحافیوں کو آر آئی یو جے میں ممبر شپ دی جائے گی اور صحافیوں کے تمام تر حقوق میں شامل کیا جائے گا,عامر سجاد سید نے کہا کہ ترنول پریس کلب نے مثبت صحافت کو فروغ دیا اور علاقہ کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا.

اس موقع پر رواج کے صدر چوہدری عدنان بری

,جنرل سیکرٹری ملک ظفر,ترنول پریس کلب اسلام آباد کے آظہر حسین قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا.

اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہرموقع پر آر آئی یو جے کے ساتھ کھڑا ہونے اعادہ کیا. ترنول پریس کلب کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں