116

قصور سٹی کے دیگر علاقوں کی طرح بستی قادآبادمیں مضر صحت بیف گوشت کی فروخت من مانے داموں پر جاری

قصور سٹی کے دیگر علاقوں کی طرح بستی قادآبادمیں مضر صحت بیف گوشت کی فروخت من مانے داموں پر جاری

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)قصور سٹی کے دیگر علاقوں کی طرح بستی قادآبادمیں مضر صحت بیف گوشت کی فروخت من مانے داموں پر جاری پرائزکنٹرول کمیٹیوں کی طرح دیگر متعلقہ محکمے بھی غیر فعال لوگوں کا اعلیٰ احکام سے دادرسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصورسٹی کے علاقہ بستی قادرآباد میں مضر صحت گوشت کی فروخت کا دھندہ دیگرعلاقوں کی




طرح عروج پر ہے 450سے لے کر 550روپے سے زائد فی کلولاغر گوشت کے دلہ دلیری کے ساتھ وصول کیے جا رہے ہیںپانی ملا اور فریج گوشت کی شکایات عام ہے بیمار اور لاگر جانوروں کو دکان پر ذبح ہوتے سر عام دیکھا جا سکتا ہے اکلوتی دکان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار لوگوں کو موت کے منہ اور خود رات ورات امیر ہونے کا خواب پورا کرنے میں مصروف عمل ہے




دکاندار اور گاہکوں کے درمیان ریٹ اور گوشت کی کوالٹی پر تکرار معمول بن گیا ہے جو بعض اوقات جھگڑے کی شکل اختیار کر لیتا ہے لوگوں کی شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہونا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے عمران نامی دکانداریہ کہتا ہوا عام سنائی دیتا ہے کہ بابا قائد اعظم زندہ بادمتعلقہ اہلکار




منتھلیا ں لے کر مجرمانہ غفلت اور مردہ ضمیر کی مثالیں ہیںلوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت برتنے والے اہلکاروں اور دکاندار کوقانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں سے مزیدنہ کھلا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں