79

نواز شریف اجرتی قاتل،چور اور ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات کا مقصد بتائیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان

نواز شریف اجرتی قاتل،چور اور ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات کا مقصد بتائیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان

ترنول(محمد اسحاق عباسی)نواز شریف اجرتی قاتل،چور اور ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات کا مقصد بتائیں،عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی شریف خاندان کا وطیرہ،قوم حقائق سے بخوبی آگاہ ہے،لیگی قیادت کے وایلے سے کچھ نہیں ہو گا،قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے،
چوہدری نثار قصہ پارینہ،ان کا سیاسی باب ختم ہو چکا،اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان کی پریس کانفرنس،ایک ارب سات سے زائد کی لاگت سے فیصل شہید روڈ کی تعمیر نو ہو گی،گرلز کالج کواندرون شہر منتقل کیا جارہا ہے،حلقے کی عوام سے کئے گئے وعدے پوریں گے،
عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں،پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی راہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدلیہ مخالف کارناموں کی طویل فہرست ہے عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کوئی نئی بات نہیں یہ ان کا وطیرہ رہا ہے جب یہ پھنس جاتے ہیں تو نت نئے ڈرامے شروع کردیتے ہیں کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دیتے ہوئے ان کو مختلف بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں مگر اب ان کی کوئی ڈرامہ بازی نہیں چلے گی




الزام تراشی اور اسکینڈلز ایجاد کرنا ان کے وہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں جو ان کا دائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے ماضی میں ان کا کردار قوم کے سامنے ہیں غلام سرور خان نے کہا کہ روایتی ہتکھنڈوں کے ذریعے خود کو سزا سے نہیں بچا سکتے ہیں عدلیہ آزاد ہے اور منصفانہ فیصلوں کے ذریعے عدلیہ کا وقار بلند ہے شریف خاندان اور زرداری کے خلاف مقدمات میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں یہ ان دونوں کے ایک دوسرے کے خلاف اٹھائے گئے وہ اقدامات ہیں جو کل تک ایک دوسرے کو انتقامی سیاست قرار دیتے رہے ہیں
غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اب نئے دور میں داخل ہو چکا ہے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں غلام سرور خان نے کہا کہ عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں جو کم وقت میں زیادہ کام کو ترجیح دے رہے ہیں ان کے دل میں پاکستانی قوم کا درد ہے انشاء اللہ بہت جلد ان تمام مسائل سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ




نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اس حوالے سے نیب اپنا کام کررہی ہے قبل ازیں پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی کے مقامی راہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے پارٹی راہنماؤں پر زور دیا کہ عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے




بلاتفریق تحریک انصاف کی مقامی قیادت اپنا کردار ادا کرے انہوں نے پارٹی کی مقامی قیادت کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ہدایت کی مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے اور عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ فیصل شہید روڈ کی تعمیر جلد شروع ہو گی ماضی میں بھی ہم نے ہی




  عوام کی اس مشکل کے خاتمے لئے قدم اٹھایا ہے اس وقت اس پر لاگت 22کروڑ تھی انہوں نے اپنے دور میں مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کردئے اب یہ منصوبہ ایک ارب سے زائد کی لاگت کا ہو گیا ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ گرلز کالج کو اندرون شہر منتقل کیا جارہا ہے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں