145

یونین کونسل دلولہ کا نواحی علاقہ دولتمار تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی أنکھوں سے اوجھل ہے

یونین کونسل دلولہ کا نواحی علاقہ دولتمار تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی أنکھوں سے اوجھل ہے

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)یونین کونسل دلولہ کا نواحی علاقہ دولتمار تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی أنکھوں سے اوجھل ہے سینکڑوں کی أبادی مشکلات سے دوچار ایم پی اے نزیرعباسی بھی علاقے کے مسائل حل کرنے میں ناکام بچوں اور بچیوں کے لیے سکول کی سہولت بھی میسر نہیں فوری طور پر اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اس ضمن میں علاقے کی




معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ انفارمیشن سیکٹری پاکستان تحریک انصاف افضال اعوان نے شمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل دلولہ کا علاقہ دولتمار جو کہ پانچ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے جس کے قریب پانچ کلو میٹر تک سکول نہیں ہے جس سے بچوں اور بچیوں کے لیے




تعلیمی سہولت کا مکمل فقدان ہے انہوں نے کہا کہ اس گائں کی أباد سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل ہے لیکن صوبائی نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے اس علاقے کو نظراندازکیا جارہا ہے پہاڑی علاقے میں نہ تو صحت کی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی تعلیمی سہولیات یہاں کے بچے اور بچیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑا جزبہ ہے لیکن تعلیمی ایمرجنسی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق ہوا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں