94

دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ

دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ





اسلام آباد (رپورٹ:نوید ملک)دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کراچی میں کیا گیا۔تقریب میں کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ ڈایئریکٹر کموڈور حبیب الرحمان نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی چیمپئن شپ 7 روز تک جاری رہے گی۔اس ٹورنامنٹ کو کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور 220 کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن کروائی ہے ۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 6لاکھ روپے ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کیٹگیریز میں میچز کھیلے جائیں گے جن میں مردوں کے سنگل اور ڈبل ، خواتین کے سنگلز ، جونیئر 18سنگلز، 14سال تک عمر کے لڑکوں کے سنگل ، 10سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں ، 40سال سے زائد عمر کے ڈبل مقابلے ، خصوصی مردوں کے سنگل، خصوصی خواتین کے سنگلز اور مردوں کے وہیل چیئر کے ڈبل مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈایئریکٹر نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ایونٹ میں تعاون کرنے والوں کے جذبے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمپئن شپ سے دیگر کھیلوں کے علاوہ ٹینس کو خصوصی طور پر فروغ ملے گا۔ چیمپیئن شپ مشترکہ طور پر پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی منعقد کروائی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 21 جولائی2019 کو ہوگی۔ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت کی بنےادی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ انٹر سروسز،قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیلنگ ، نشانہ بازی، اسکواش، ہاکی ، کرکٹ اور گالف جیسے کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی کردار ادا کر رہی ہے۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، شہریوں، اسپانسرز، سینئر قومی کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی”>اسلام آباد (رپورٹ:نوید ملک)دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کراچی میں کیا گیا۔تقریب میں کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔
اس سے قبل ٹورنامنٹ ڈایئریکٹر کموڈور حبیب الرحمان نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی چیمپئن شپ 7 روز تک جاری رہے گی۔اس ٹورنامنٹ کو کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور 220 کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن کروائی ہے ۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 6لاکھ روپے ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کیٹگیریز میں میچز کھیلے جائیں گے
جن میں مردوں کے سنگل اور ڈبل ، خواتین کے سنگلز ، جونیئر 18سنگلز، 14سال تک عمر کے لڑکوں کے سنگل ، 10سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں ، 40سال سے زائد عمر کے ڈبل مقابلے ، خصوصی مردوں کے سنگل، خصوصی خواتین کے سنگلز اور مردوں کے وہیل چیئر کے ڈبل مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈایئریکٹر نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ایونٹ میں تعاون کرنے والوں کے جذبے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمپئن شپ سے دیگر کھیلوں کے
علاوہ ٹینس کو خصوصی طور پر فروغ ملے گا۔ چیمپیئن شپ مشترکہ طور پر پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی منعقد کروائی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 21 جولائی2019 کو ہوگی۔ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت کی بنےادی ذمہ داری نبھانے کے




ساتھ ساتھ انٹر سروسز،قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیلنگ ، نشانہ بازی، اسکواش، ہاکی ، کرکٹ اور گالف جیسے کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی کردار ادا کر رہی ہے۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، شہریوں، اسپانسرز، سینئر قومی کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں