72

بچی کو اغواء کرکے لے جانے والا مارکیٹ کے دکانداروں نے شناخت کے بعد پکڑ لیا

بچی کو اغواء کرکے لے جانے والا مارکیٹ کے دکانداروں نے شناخت کے بعد پکڑ لیا

صادق آباد (رپورٹ:مجید دھریجہ)فضل مارکیٹ نزد صادق ضیا ہسپتال 14.7.2019 بروز اتوار کو دوپہر 1.40 بجے آصف علی نامی شخص جو کہ مارکیٹ میں موجود اک گھر کے باہر سے بچی کو اغواء کرکے لے جا رہا تھا کہ مارکیٹ میں موجود دکان دار نے اسے روک کر پوچھا کہ اسے کہا لے کر جا رہے ہو




تو اس نے بچی کا ہاتھ چھوڑ کر دوکان دار کو اپنی ہمدردی پیش کرنے لگ گیا اور باتوں باتوں میں ہی وہاں سے رفو چکر ہو گیا دوکان دار نے جب ان کے ورثہ سے بات کی تو ورثہ نے مارکیٹ میں لگے




کیمرے سے ویڈیو دیکھی اور اس کو ڈھونڈنے میں لگ گے آصف نامی شخص آج پھر اسی ٹائم مارکیٹ میں جیسے ہی داخل ہوا تو مارکیٹ کے دکانداروں نے اسے شناخت کے بعد پکڑ لیا اور مارنے پیٹنے کے بعد 15 پر کال کر کے حوالہ پولیس کر دیا ورثا کا اے ایس پی صادق آباد سے اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں