82

گاؤں خرم چوریڑہ میںخاندانی دشمنی کا نشانہ بنا8سالہ بچہ اور ملازم قتل

گاؤں خرم چوریڑہ میںخاندانی دشمنی کا نشانہ بنا8سالہ بچہ اور ملازم قتل




پنڈی بھٹیاں(رپورٹ:مجیددھریجہ)گاؤں خرم چوریڑہ میںخاندانی دشمنی کا نشانہ بنا8سالہ بچہ اور ملازم قتل،بچے کا باپ فوجی ظفر مخالفین کیجانب سے 302کے مقدمے میں جیل میں قیدہے،تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ پنڈی بھٹیاں کی حدود میں واقع گاؤں خرم چوریڑہ میں دیرینہ دشمنی پر پر 8 سالہ شہرام 35 سالہ عثمان قتل.خرم چوہڑیرہ میں سپراء برادری اور چوریڑہ برادری کی دشمنی کچھ عرصہ سے چلی آرہی ہے کچھ دن قبل سپراء برادری نے چوڑیرہ برادری پر فائرنگ کی




جس کی رنجش کی بنا پر چوڑیرہ برادری نے ظفر فوجی سپراء کے8 سالہ اکلوتے بیٹے شہرام اور عثمان نامی ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ قتل کا افسوس ناک واقعہ ہونے کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جارہا \




جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس چوکی چند فرلانگ کے فاصلے پر ھونے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔ ریسکیو 1122نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے۔بچے کا باپ فوجی ظفر مخالفین کیجانب سے 302کے مقدمے میں جیل میں قید ھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں