151

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ضلع کے جملہ محرر تھانہ جات کے ہمراہ خصوصی میٹنگ

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ضلع کے جملہ محرر تھانہ جات کے ہمراہ خصوصی میٹنگ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ضلع کے جملہ محرر تھانہ جات کے ہمراہ خصوصی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس کانفرنس حال میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ کے ہمراہ




ایس پی ہیڈکوارٹرز قمر حیات خان اور ضلع ایبٹ آباد کے جملہ تھانہ جات کے ہیڈ محرر ان تھانہ نے ریکارڈ کے ہمراہ شرکت کی میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے فرداََ فرداََ جملہ تھانہ جات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے تھانہ جات کے دورے کے دوران دی گئی ہدایات کے




مطابق رجسٹرڈ اور ریکارڈ کی تکمیل پر جملہ محرر صاحبان کی کارکردگی کو سراہا اور اسی طرح کام جاری رکھنے کی ہدایت دی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے محرر سٹاف کو آفس آوورز میں باوردی رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پبلک ڈیلنگ اور ٹیلیفونکلی عوام سے بات چیت اور رویہ بہتر رکھنے کی ہدایات دی جبکہ تھانہ میں آنے والے سائیلین کے مسائل کو تسلی سے سننے اور جلد از جلد ان کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تھانہ میں آنے والی خواتین درخواست گزاروں کے لیے لیڈیز پولیس کے زریعے ان کے مسائل سننے اور فوری حل کی ہدایات دی گئیں ایس پی ہیڈکوارٹرز قمر حیات خان نے اپنے خطاب کے دوران جملہ محرر تھانہ جات کو خصوصی




ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والوں کے ساتھ رویہ بہتر رکھیں اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے ادا کریں میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں ٹیلی فون پر لوگوں سے بات کے دوران اپنے رویہ میں شائستگی لائیں دوران ڈیوٹی جملہ نفری کو مکمل پولیس رول کے مطابق، ہیلمٹ جیکٹ سمیت روانہ کریں تھانہ کی حوالات اور دیگر بیرکس، میس وغیرہ میں صفائی کے عمل کو بہتر بنائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں