208

قتل یا خود کشی تھانہ بکوٹ کی حدود بیری بگلہ کھیتوں سے پندرہ سالہ لڑکے کی نعش برآمد

قتل یا خود کشی تھانہ بکوٹ کی حدود بیری بگلہ کھیتوں سے پندرہ سالہ لڑکے کی نعش برآمد

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)قتل یا خود کشی تھانہ بکوٹ کی حدود بیری بگلہ کھیتوں سے پندرہ سالہ لڑکے کی نعش برآمد نعش پورسماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گٸ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بکوٹ کی حدود بیری بگلہ کا رہائشی پندرہ سالہ علیم ولد محمد سلیم اپنے گھر میں موجود تھا اور




تمام گھر والے حسبِ معمول سونے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک علیم نے گھر سے بارہ بور رائیفل اٹھا کر اپنے بھائی سے کہا کہ میں کسی کام سے واپس آ رہا ہوں اور گھر سے چلا گیا جس کے بعد تمام گھر والے سو گئے اور وہ ساری رات گھر نہ آیا جس صبح ناشتے کے لیے اسے کمرے میں دیکھا گیا تو وہان موجود نہیں تھا جس پر اسے تلاش کرتے ہوئے کھیت میں گئے تو وہاں اس کی نعش کھیت میں پڑی تھی جسے گردن میں گولی لگی ہوئی تھی عیلم کے کزن کے




مطابق نعش کے پاس اس کی بارہ بور رائیفل بھی پڑی تھی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بکوٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی بکوٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں