252

اسپیدار کا رہائشی عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسبتال میں دم توڑ گیا

اسپیدار کا رہائشی عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسبتال میں دم توڑ گیا

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد تھانہ کینٹ کی حدود سلھڈ کے مقام پر تیزرفتار ٹرک اور کیری ڈبہ نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا ایک جاں بحق دوسراشدید زخمی ٹرک ڈراہیور فرار




مقدمہ درج اس ضمن میں زرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات اسپیدار کاکول کا رہائشی محمدعثمان اپنے دوست کے ہمراہ سلھڈ سے واپس ایبٹ أباد أرہے تھے کہ تیزرفتار کیری ڈبے نے ٹکرماردی جس سے وہ نیچے گرے اوپر سے تیزرفتار ٹرک گزر گیا جسکے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئ اسپیدار کا رہائشی عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسبتال میں دم توڑ گیا




جبکہ دوسرا نوجوان خرم ولد خالد رشید زخمی ہے پولیس نے جان بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی بعدازاں نعش ورثاہ کے حوالے کردی پولیس نے نامعلوم کیری ڈبہ اور ٹرک ڈراہیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں