90

ڈی۔آئی۔جی ہزارہ محمد علی بابا خیل اور مانسہرہ پولیس کی عوام کے درمیان دوریاں ختم

ڈی۔آئی۔جی ہزارہ محمد علی بابا خیل اور مانسہرہ پولیس کی عوام کے درمیان دوریاں ختم

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم کرنے اور پولیس اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی روابط کو فروغ دینے اور جرائم کے خاتمےکے لئیے مانسہرہ پولیس کا احسن اقدام*




تفصیلات کے

مطابق ڈی-آئی-جی ہزارہ محمد علی بابا خیل صاحب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان نے تمام سرکلز کے ڈی۔ایس۔پیز صاحبان اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز صاحبان کو پولیس اور عوام کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے اور باہمی روابط کو بہتر بنانے اور جرائم کے تدارک کے لئیے اپنے اپنے تھانے کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی تلقین کی۔




جس پر ڈی۔ایس۔پیز صاحبان اور مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز صاحبان نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور عوام کے ساتھ ملاقات کی اور انکےمسائل سنے۔اس موقع پر مانسہرہ پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی کہ




ضلع مانسہرہ کے امن و امان کےقیام اور جرائم کے خاتمہ کےلئیے مانسہرہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فورا متعلقہ تھانے یا مانسہرہ پولیس کےکنٹرول روم نمبر 0997.920110پر دیں۔




علاوہ ازیں علماء کرام کوبتایا گیا کہ نماز جمعہ کےخطبے میں بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ اور نوجوان نسل میں بڑھتےہوۓ منشیات کے رجحان اور منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائ فائرنگ کےنقصانات کے حوالے سے خصوصی خطاب کیاکریں تاکہ اپنی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جاسکے۔




مانسہرہ کی عوام نے ڈی۔آئ۔جی ہزارہ محمد علی بابا خیل اور مانسہرہ پولیس کی طرف سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے کی اس کاوش کو خوب سہراتے ہوۓ کہا کہ وہ جرائم کے خاتمے اور ضلع میں امن و آمان برقرار رکھنے کے لئیے مانسہرہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں