90

خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر پولنگ ختم، نتائج آنا شروع

خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر پولنگ ختم، نتائج آنا شروع

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

کے پی کے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری ابتدائی نتائج

پی کے 100 باجوڑ 1

104 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

جماعت اسلامی کے وحید گل 1037 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

اے این پی کے گل افضل 538 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

پی کے 101 باجوڑ 2

انتظار فرمایئے

پی کے 102 باجوڑ 3

انتظار فرمایئے

پی کے 103 مہند 1

 86 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

اے این پی کے نثار احمد1741 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 1236 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 104 مہمند 2

 108 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

جے یو آئی (ف) کے محمد عارف 496 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر

پی ٹی آئی کے سجاد خان 326 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 105 خیبر 1

انتظار فرمائیے

پی کے 106 خیبر 2

انتظار فرمائیے

پی کے 107 خیبر 3

انتظار فرمائیے

پی کے 108 کرم 1

135 میں سے 29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

جے یو آئی ف کے محمد ریاض 2291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر

آزاد امیدوار جمیل خان 1596 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

پی کے 109 کرم 2

130 میں سے7 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 1847 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

آزاد امیدوار عنایت حسین 1254 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر




پی کے 110 اورکزئی

175 میں سے 4 پولنگ اسٹیشن کے نتائج

پی ٹی آئی کے شعیب حسن 261 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر

آزاد امیدوارسید غازی غازن115 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر




پی کے 111 شمالی وزیرستان 1

76 میں سے 3 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ

جے یو آئی ف کے سمیع الدین 573ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان 326ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

پی کے 112 شمالی وزیرستان 2

 102 میں سے 8 پولنگ اسٹیشن کے نتائج

آزاد امیدوار میر کلام خان 809 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

جے یو آئی ف کے صدیق اللہ707 ووٹ لے کر دوسرئ نمبر پر




پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1

انتظار فرمائیے

پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2

انتظار فرمائیے

پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنز

163 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج




پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 3328ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

جے یو آئی (ف) کے محمد شعیب 2767ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر




’دور دراز علاقوں سے نتائج صبح موصول ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن‘

ترجمان الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ووٹ ڈالنےکا عمل پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا اور اس دوران الیکشن کمیشن کو 4 شکایات موصول ہوئیں جو معمولی نوعیت کی تھیں۔




انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر واٹس ایپ کے ذریعے نتائج ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا، دور دراز علاقوں سے پریزائیڈنگ افسر خود جا کر آر او کو نتائج دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں رات کو نقل وحرکت نہیں ہوتی وہاں نتائج صبح موصول ہونا شروع ہوں گے جب کہ دیگر علاقوں سے نتائج آج رات موصول ہونا شروع ہوجائیں گے۔

کن اضلاع میں ووٹنگ ہوئی؟




ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کی تین، ضلع مہمند میں دو، ضلع خیبر میں 3، ضلع کرم میں 2 اور ضلع اورکزئی میں ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی 2،2 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں ایک صوبائی نشست رکھی گئی ہے۔ 




پی کے 115 کے علاقوں میں جانی خیل، بٹہ خیل، جنگل خیل، تحصیل لالچی، تحصیل گمبٹ اور تحصیل درہ آدم خیل شامل ہیں۔

عام نشستوں پر 282 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ خواتین کی 22 اور اقلیتوں کی 6 مخصوص نشستیں ہیں۔

خواتین کا سی سی ٹی وی کیمروں پر تحفظات کا اظہار

ضلع کرم میں خواتین ووٹرز نے سی سی ٹی وی کیمروں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کرم ایجنسی کو ٹیلی فون کر کے خواتین کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن الطاف حان کا کہنا ہے کہ ڈی آر او نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ کیمرے صرف سکیورٹی کے لیے ہیں، تحفظات دور ہونے پر 11 خواتین نے ووٹ کاسٹ کر لیے۔




حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر و باہر فوج تعینات

فوٹو: سوشل میڈیا




16 حلقوں میں انتخابات کیلئے 1897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں  جن میں سے 464 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔




ایک ہزار 39 مخلوط پولنگ اسٹیشن جب کہ صرف مردوں کے لیے 482 اور خواتین کے لیے مختص 376 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعینات ہے جب کہ انتہائی حساس  پولنگ اسٹیشنز کے اندر بھی فوج تعینات کی گئی ہے۔




تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جب کہ ووٹنگ کے لیے  28 لاکھ 91 ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کرائے گئے۔

شکایات اور نتائج موصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں سیل قائم کردیا گیا ہے، جو 20 اور 21 جولائی کو 24 گھنٹے کام کرے گا۔




الیکشن سے متعلق شکایات 0519210809 اور 0519210810 پر موصول کی جائیں گی۔




ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان پرانے سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ 

پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کے حوالے کرے گا اور ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچائے گا جہاں سے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر کی قبائلی عوام کو مبارکباد




برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ایک بیان میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق فاٹا کے عوام کیلئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے عوام پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کررہے ہیں، دعا ہے وہ اس عمل کو محفوظ اور آزادانہ طریقے سے مکمل کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں