90

دفتر محکمہ جنگلات باغ . پرائیوٹ گیرج یا لکڑی سمگلنگ ؟؟؟؟

دفتر محکمہ جنگلات باغ . پرائیوٹ گیرج یا لکڑی سمگلنگ ؟؟؟؟

آزادکشمیر باغ (رپورٹ:ذوالقرنین حیدر) کشمیر محکمہ جنگلات باغ کا دفتر پرائیوٹ گیرج بن چکا یا محکمہ کی ملی بھگت سے رات گئے لکڑی سمگلنگ ؟؟؟؟
محکمہ جنگلات باغ کے دفتر میں رات گئے پرائیوٹ گاڑیوں کی بھرمار ۔۔ کیا محکمہ جنگلات باغ کا دفتر کوئی پرائیوٹ گیرج بن چکا ہے ؟؟؟ یا رات گئے چوری کی لکڑی سمگل کی جا رہی ہے ؟؟؟




آدھی رات پرائیوٹ لوڈر گاڑیوں کا دفتر میں انٹر ہونا اور صبح سویرے سے پہلے ہی دفتر سے آئوٹ ہونا آخر وجہ کیا؟؟؟؟




پرائیوٹ گاڑیوں میں ہینو ٹرک ، شیزور ٹرک ، ڈیمپر ، سوزوکی جیسی گاڑیوں سے کیا مراد لی جا سکتی ہے کہ ایسی مال بردار گاڑیاں جو صرف لوڈنگ کے لئے استعمال کی جاتی ہیں وہ محکمہ جنگلات کے دفتر میں رات گئے کیا کرتی ہیں؟؟؟؟؟
کیا یہ گاڑیاں محکمہ کی اجازت سے یہاں کھڑی ہوتی ہیں؟؟؟؟
کیا محکمہ کے دفتر کا احاطہ گیرج کے طور پر ان گاڑیوں کے استعمال میں آتا ہے؟؟؟کیا یہ دفتر اب پرائیوٹ گاڑیوں کے لیے گیرج بن چکا ہے یا ان کا کوئی اور مقصد ہے ؟؟؟




کیا ایسے سرکاری دفتر میں ان گاڑیوں کا کھڑا ہونا کسی بھی صورت درست ہے؟؟؟




اگر یہ گاڑیاں محکمہ کی اجازت سے کھڑی ہیں تو کیوں اور کس مقصد کے لیے کھڑی ہیں؟؟؟؟




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں