72

قصور پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

قصور پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 6بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت15جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کامطابق پولیس نے




ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز 6بدنام زمانہ منشیات فروشوں زین العابدین، صابر ، فیاض عرف بھولا،عمران، عرفان اور آصف کو گرفتار کرکے ملزمان کے




قبضہ سے 5کلوگرام سے زائد چرس اور 120لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 7پسٹل ، رائفل اور ایک کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں