104

یو اے ای کا کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر کھولنے کا اعلان

یو اے ای کا کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر کھولنے کا اعلان

کراچی(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا۔پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید ال زابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ کراچی میں ویزہ فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا




جبکہ اسی طرز کا سینٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ویزہ سینٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، اور یہ ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر ہو گا۔




انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے بڑے شہر جن میں لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، وزیراستان اور اسلام آباد میں گئے ہیں مگر کراچی کو ان تمام شہروں سے الگ پایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ




اس شہر کی سماجی زندگی، یہاں کا ماحول اور لوگ بہت اچھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یو اے ای پانچ اور دس سال کے لئے سلوور اور گولڈن سرمایہ کاری کے لئے ویزہ جاری کر رہا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں