108

وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان منظور عباسی نے جام شہادت نوش فرمایا

وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان منظور عباسی نے جام شہادت نوش فرمایا

آزاد کشمیر (رپورٹ:بنارس راجپوت) ہٹیاں بالا وادی لیپہ گزشتہ روز راولا کوٹ سیکٹر میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان منظور عباسی نے جام شہادت نوش فرمایا تھا. آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے وادی لیپہ کے




کونتڑیاں میں ادا کرنے کے بعد ان کو سپرد خاک کردیا گیا. نمازے جنازہ میں عوام علاقہ کے علاوہ پاک فوج کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر لیپہ ولید انور، ایس ایچ او تھانہ لیپہ




عدیل افسر نے بھی شرکت کی . پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی.شہید کے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک بیٹا ہے. لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے عزیز نے قوم و ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا. انشاءاللہ ایک دن ضرور شہیدوں کا خون رنگ لائے گا. جنازے کے رقت امیز مناظر تھے اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں