99

اٹک, زمین کا تنازعہ ، نشاندہی کے دوران گرداور ، منشی اور زمیندار قتل,قاتل نے تین قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی.

اٹک, زمین کا تنازعہ ، نشاندہی کے دوران گرداور ، منشی اور زمیندار قتل,قاتل نے تین قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی.

اسلام آباد (رپورٹ:محمد اسحاق عباسی) اٹک زمین کا تنازعہ ، نشاندہی کے دوران گرداور ، منشی اور زمیندار قتل قاتل نے تین قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی.
افسوس ناک واقعہ تحصیل فتح جنگ کے تھانہ باہتر کی یونین کونسل دھریک کے گاوں لنگر شریف میں پیش آیا




زمین کی باضابطہ نشاندہی ہو رہی تھی مخالف پارٹی نے آتشیں اصلحہ سے حملہ کیا آتشیں اسلحہ کی فائرنگ سے گرداور چوہدری رفیق احمد ، اسکا منشی محمد یاسر اور زمیندار امجد ولد جہانداد موقع پر جان بحق ہو گئے




ڈی پی اواٹک نے ایک بجے پریس کانفرنس کرنی تھی جسے کینسل کر دیا گیا اس افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس تھانہ باہتر موقعہ پر پہنچ گئی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے باہتر ہسپتال سے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی تین افراد کو قتل کرنے والے شخص نورمحمد نے خود کشی کر لی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں