115

ایبٹ أباد ثانوی تعلیم بورڈ نے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،

ایبٹ أباد ثانوی تعلیم بورڈ نے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے)ایبٹ أباد ثانوی تعلیم بورڈ نے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،پہلی تین پوزیشنوں میں طالبات بازی لے گئیں نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں تعمیر وطن سکول نے نمایاں پوزیشن سے میدان مار لیا ، اور پری میڈیکل گروپ میں پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں ، اور آرٹس گروپ میں پہلی تین پوزیشن سرکاری




کالجز کی طالبات نے کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے کانفرنس ہال میں سالانہ نتائج کا علان عبوری چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد اور کنٹرولر محمد ہارون نے کیا اس موقعہ پر نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبہ شریک تھے،مجموئی طور پر 38 ہزار 252 طلباء وطالبات میں سے 23 ہزار 945 نے کامیابی حاصل کی جنکے نتائج کا تناسب 6۔62 رہا ،




اورر آل پوزیشن ہولڈر میں تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کے انیس الرحمن رولنمبر 104311 نے 1026 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج کی کشف ریاض رولنمبر 100526 نے 1021 نمبر لیکر دوسری اور اسی کالج کی رضوا رحمان رولنمبر 95198 نے 1016نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل گروپ میں پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں جس میں کشف ریاض کی پہلی،رضوا رحمان کی




دوسری اور فجر احمد رولنمبر 95224 نے 1015 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس طرح پری انجنئیر گروپ میں تعمیر وطن سکول اینڈ کالج نے پہلی تین پوزیشن پر کامیابی حاصل کی جس میں انیس الرحمن نے پہلی، آمنہ خان رولنمبر 94928 نے 1015نمبر لیکر دوسری ،احسان خالد رولنمبر 104309 نے 1014 اور محمد ارباز رولنمبر 104317 نے 1014 نمبر لیکر مشترکہ




تیسری پوزیشن حاصل کی، کمپیوٹر، جنرل سائنس گروپ میں تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کے محمد حسیب رولنمبر 104412 نے 967 نمبر لیکر پہلی، پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج کی خاجاستہ زینب رولنمبر 97706 نے 957 نمبر لیکر دوسری اور تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کی نادیہ رفیق




رولنمبر 94964 نے 950نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ون کی ستارہ مطلوب رولنمبر 77193 نے 913نمبر لیکر پہلی،گورنمنٹ ڈگری کالج قلندر آباد کی علینہ اسحاق رولنمبر 70511 نے 908 نمبر لیکر دوسری ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح ہری پور کی خدیجہ خان رولنمبر 74704 نے 898 نمبر لیکر تیسری پوزیشن ح




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں