سنڈے مار ڈیم سنگجانی میں پر اسرار طور پر ہزاروں مچھلیاں مر گئیں
ترنول(رپورٹ:اسحاق عباسی)سنڈے مار ڈیم سنگجانی میں پر اسرار طور پر ہزاروں مچھلیاں مر گئیں.بارش کے بعد ڈیم میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے. ڈیم کے پانی میں سیورج اور گٹر لائین کا پانی شامل ہونے سے مچھلیاں مر گئیں.ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں ضائع ہونے سے ٹھیکیدار کو
لاکھوں کا نقصان.ایک سال قبل بھی اسی ڈیم میں بارش کی بعد ہزاروں مچھلیاں مر گئی تھیں.ڈیم میں ای سولہ، سترہ، ڈھوک پراچہ، اور گردونواح کے گٹر اور سیورج کا. پانی ڈالا جاتا ہے.
متعلقہ ادارے اور ذمہ داران کو ڈیم کا پانی آلودہ ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں.سنڈے مار ڈیم سنگجانی ٹول پلازہ سے پانچ منٹ کا مسافت پر ڈی سترہ میں واقع ہے.