146

کیپٹن(ر) عاصم ملک پاکستان نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے ایڈمنسٹریٹر برائے یو اے ای مقرر

کیپٹن(ر) عاصم ملک پاکستان نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے ایڈمنسٹریٹر برائے یو اے ای مقرر

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) کیپٹن(ر) عاصم ملک پاکستان نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے ایڈمنسٹریٹر برائے یو اے ای مقرر، مرکزی چیئرمین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن(ر) عاصم ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے




گراں قدر خدمات انجام دینے اور مختلف فورمز پر ہم آہنگی اور امن کیلئے کام کرنے پر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے متحدہ عرب امارات کا چیف ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے،اس حوالے سے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں عبدالوحید نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے




میاں عبدالوحید نے اس بارے میں بتایا کہ کیپٹن( ر) عاصم ملک کی اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خدمات اور پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے




لوگوں میں باہمی ہم آہنگی، امن اور مسائل کے حل کے لئے کام کرنے اور ان کی مزید خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئےانہیں نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کی طرف سے متحدہ عرب امارات کا چیف ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا ہے میں امید رکھتا ہوں کہ کیپٹن (ر) عاصم ملک ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کریں گے بلکہ نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے پلیٹ فارم سےامن بھائی، چارے اور ہم آہنگی کیلئے بھی کام کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں