136

اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس احمد سلیم چشتی کی زیر قیادت ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں آگاہی ریلی

اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس احمد سلیم چشتی کی زیر قیادت ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں آگاہی ریلی

فورٹ عباس(رپورٹ:ابو حمزہ ساجد ) اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس احمد سلیم چشتی کی زیر قیادت ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی ریلی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام جیلانی ،صدر پریس کلب وارث علی سندھو ،کالم نگار غریب اللہ غازی ،سینٹری انسپکٹر محمد طاہر ، محمد جاوید ،محمد امین




،عبدالحمید سیکیورٹی آفیسر ،انجمن تاجران ،سول سوسائٹی ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین اورسماجی شخصیات کی شرکت ،ڈینگی واک میں پینافلیکس پر ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر درج تھیں جس کے مطابق اپنے گھروں اور آفس کو مچھروں کے داخلے سے محفوظ رکھیں ،اپنے گھروں اور آفس کو صاف ستھرا ،ہوادار ااور روشن رکھیں ،دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں ،




پورے جسم کو ڈھانپ کر رکھیں ،آدھے بازو والی قمیض شرٹ استعمال نہ کریں ،اپنے بچوں کو بھی نیکر کی جگہ پا جامہ پہنائیں ،رات کو سوتے وقت مچھر دانی یا مچھر مارنے والی کوائل یا لیکوئڈ کا استعمال کریں ،پانی کے برتن ،ڈرم وغیرہ ہر ہفتے صاف کریں ،گھر کے اندر یا گھر کے




باہر پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ،پودوں کی کیاریوں کو صاف رکھیں ،ضرورت سے زیادہ پانی نہ دیں ،کیاریوں اور گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،پودوں کی وقت پر کاٹ چھانٹ کرتے رہیں ،یاد رکھیں




ڈینگی نہ تو موروثی بیماری ہے اور نہ ہی وبائی مرض،اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس احمد سلیم چشتی نے کہا کہ ہمیں ڈینگی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور تمام لوگوں کو آگاہی دینی چاہیے کہ برسات کے موسم میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں