پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مابین ملاقات
اسلام آباد: (( رپورٹ:نوید ملک))آج ایوان صدر میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور قوم کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی بیانیے اور سماجی میڈیا کی اہمیت کے پہلوو¿ں اورمعاشرتی اقدار اور قومی حکمت
عملی کی مختلف جہتوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا صدر مملکت کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔بعد ازان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں اہمترین میڈیا سٹریٹجی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدرات مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کی۔ اجلاس کے شرکا میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکر یٹری سپورٹس اینڈ کلچر شاہ زمان
،سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی، ہیڈ آف سوشل میڈیا محمد کامران،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احمد وقاص جنجوعہ،اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر خان اور کیپٹن انورشامل تھے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے بیانیے کی موثر ترویج کے حوالے سے مختلف امور زیر غور ہے۔چاروں صوبوں میں شعبہ اطلاعات کی تنظیم نو اور انہوں نے مزید
متحرک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد نظریاتی جماعت ہے جو عمران خان کی قیادت میں وفاق، پنجاب اور پختونخواہ میں اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے۔حزب اختلاف کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔درست اور حقائق پر مبنی معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
علاوہ ازیںسیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر شاہ زمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کے مابین ملاقات ہوئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الحسن انصاری بھی ملاقات میں موجودتھے۔
ملاقات میں سپورٹس اینڈ کلچر کے شعبے اور تحریک انصاف کے آئین میں دیئے گئے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک بھر میں کھیلوں سے وابستہ شعبہ جات اوراہل ثقافت میں تحریک انصاف کے پیغام کو اجاگر کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ کھیل اور ثقافت اہم شعبے ہیں ان کے ذریعے ملکی تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔