جلد اسلام آباد ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہو جاتے ہم بھوک ہڑتال کریں عوام
آزاد کشمیر (رپورٹ:ذوالقرنین حیدر)کشمیر 35000سے40000 کی آبادی پر مشتمل ضلح حویلی کی پسماندہ ترین یونین کونسل بھیڈی ہے جہاں موسم سرما میں شدید برفباری کے باعث مقامی لوگ دو بارڈرز کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں، زمینی رابطہ بھی ختم ھوکر رہ جاتا ہے
ویسے تو پورے یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں شدید ترین برف بھاری ھوتی ہے لیکن وہاں کے حکمران انسانیت پرست ہیں اور زندگی بالکل نارمل رواں دواں رہتی ہے لیکن دنیا کا نواں عجوبہ درہ حاجی پیر جہاں برف پڑنے کےساتھ ہی نطام زندگی مکمل جام ھوکر رہ جاتا ہے اور مقامی لوگ جانی اور مالی حادثات سے دوچار ھوتے ہیں. حویلی کے حکمران تقسیم پاک وہند سے لے کر اب تک صرف وعدے کرتے اور اسمبلی کی کرسی تک پہنچ کر غریب عوام کو بھول جاتے ہیں
اور اس کرسی کا استعمال اس عوام کے مکمل خلاف کیا جاتا ہے اور مسائل کو مسائل سمجھنے کیلیے بالکل تیار ہی نہیں بلکہ طاقت کے زریعے لوکل پبلک کو آواز اٹھانے سے روکا بھی جاتا ہے ضلع حویلی کے مقامی لوگ مریضوں کوکھندوں پر اٹھا کر 8 گنھٹے کی مسافت طے کرنے کے
بعد فاروڈ کہوٹہ پہنچیں گے لیکن وہاں بھی علاج کی کوئی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث راولاکوٹ،باغ یا راولپنڈی ریفر کر دیاجاتا ہے آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور ھنگامی بنیادوں پر یونین کونسل کے مسائل کوحل کیا جائے جہاں نہ تو
سکول کالج ہسپتال بجلی پینے کا صاف پانی سڑک اور بے شمار مسائل ہیں ہمارے حکمرانوں کا یہ عالم ہے کے اگر ان کی خلاف احتجاج کیا جائے تو وہ انتقامی کاروائیوں میں اخیر کر دیتے ہیں اپنے ہی
کرائے کے پولیس اہلکاروں کو بھیج دیتے ہیں کہ فلاں یونین کونسل کے نوجوانوں کو گرفتار کر کے بند کر دو ہم ایسے حکمرانوں اور انتظامیہ کے خلاف بہت جلد اسلام آباد ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گے
اور جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہو جاتے ہم بھوک ہڑتال کریں گے
ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کے یونین کونسل کے مسائل کا حل کیا جائے
.یاد رہے یہ ضلع حویلی موجودہ وزیر تعمیرات عامہ چوہدری عزیز کا آبائی حلقہ ہے