78

جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب

جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب




مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد پئراں میں علامہ پیرعظمت شاہ ترمذی خطیب ھزارہ نے کہا کہ عشرہ ذوالحج افضل اور پسندیدہ ترین ایام ہیں،ذوالحج کے پہلے عشرہ میں اعمال صالحہ اور اُمور خیر کی کثرت کرنی چاہیے اور کہا کہ ذوالحج شریف کے پہلے عشرہ میں کیے جانے والے




نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسندیدہ ہیں اور ان دنوں کو رسول اللہ ﷺنے دنیا کے افضل ترین دن قرار دیا ہے،ان دنوں میں نماز، تلاوت، درود شریف،توبہ استغفار،صلہ رحمی، حسن اخلاق،حقوق اللہ،حقوق العباد کی ادائیگی کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9ذوالحج شریف کا روزہ گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے،اورانہوں نے یہ بھی کہا کہ 10ذوالحج کو کیے




جانے والی قربانی سے بڑھ کرکوئی عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ نہیں ہے،لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ قربانی کے جانور خریدتے وقت شرعی تقاضوں کو ضرورمدنظر رکھا جائے،ہر عمل کی طرح قربانی کے عمل میں بھی سب سے بنیادی شرط اخلاص نیت ہے،اخلاص نیت سے کی جانے والی قربانی اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول ہوتی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں