ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل کرنے پر صادق سنجرانی مبارکباد کے مستحق ہیں سیف اللہ خان نیازی
اسلام آباد: (( رپورٹ:نوید ملک))ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل کرنے پر صادق سنجرانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چیئرمین سینٹ کیخلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کے ناکاہوجانے پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سینٹ وفاق پاکستان کا نمائندہ ایوان ہے۔چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کا کوئی معقول جواز موجود نہیں
تھا۔سیف اللہ نیازی نے مزید کہا کہ حزب اختلاف نے چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لاکر بری روایت قائم کرنے کی کوشش کی۔اس شکست کے بعد حزب اختلاف کو اپنی منفی سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہئیے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی تحریک اعتماد کی
ناکامی ایوان کے مستقبل کیلئے نیک شگون ہے۔محض چوری بچانے کیلئے ایوان کی ساکھ سے کھیلنے کی قابل مذمت کوشش کی گئی۔ایوان بالا کے اراکین نے نہایت دانشمندی اور مدبرانہ انداز میں اس منفی تحریک کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا۔امید کرتے ہیں کہ جمہوریت آگے بڑھے گی اور آئین کی بالادستی کا سفر نئی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات
احمد جواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کی تحریک کی ناکامی پر چیئرمین سینٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔احتساب سے بھاگنے اور چوری بچانے کیلئے پارلیمان کوکمزور کرنے کی
سازش انجام کو پہنچی۔آج کی تحریک نے مستقبل کی سیاست کا منظر نامہ واضح کردیا۔آج طے ہوگیا کہ آئندہ ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو یرغمال نہیں بنایا جاسکے گا۔ چور اور لٹیرے سیاست چھوڑ کر قومی کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کی تیاری کریں۔