78

وفاقی دار الحکو مت کی کو آپر یٹو ہا وسنگ سو سا ئیٹزگر ین اینڈ کلین اسلام آباد مہم

وفاقی دار الحکو مت کی کو آپر یٹو ہا وسنگ سو سا ئیٹزگر ین اینڈ کلین اسلام آباد مہم

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) وفاقی دار الحکو مت کی کو آپر یٹو ہا وسنگ سو سا ئیٹزگر ین اینڈ کلین اسلام آباد مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہوگئیں ۔اسلام آباد میں ایک ملین در خت لگا نے کا ہد ف اپنی مد د آپ کے تحت پوراکر نے کا اعلان ،گزشتہ




روزچیف کمشنر اسلام آباد کے آفس میں منعقد ہو نے والے گرین اینوائرمنٹ اجلا س میں ڈائر یکٹر جنر ل مو سمیاتی تبدیلی عر فان طارق،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمز ہ شفقات آئی سی اے کے صدر اے آر ناصر،نائب صدر الطاف احمد بٹ اور سیکر ٹر ی اظہر بلو چ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران،مختلف کو آپر یٹو سوسائیٹز کے صدور اور سیکرٹریز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی




۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اس مو قع پر کہا کہ اسلاآباد کی ہا وسنگ سوسائٹیز نے ماضی میں بھی کلین اینڈ گر ین اسلام آباد میں جس طر ح سے کام کیا تھا اسکی نظیرپورے ملک میں نہیں ملتی، آج اسلام آباد کا شہر وزیر اعظم کے اس عزم کو آگے بڑ ھانے میں اس لیے بھی آگے آگے ہے




کہ یہاں پہ گلبر گ گر ین ،سی بی آر اور ملٹی پر و فیشنلز جیسی سوسائٹیز نے لا کھوں کی تعداد میں در خت لگائے، یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی باقی ماندہ اور پورے ملک کے ہاوسنگ سیکٹرز کیلئے قابل تقلید ہیں ،ڈائیر یکٹر جنر ل مو سمیاتی تبدیلی عر فان طار ق نے کہا ہم نے سنا اور آج دیکھاہے کہ پا کستان بھر میں گر ین اینڈ کلین پر و گر ام میں ہا وسنگ سو سائٹیز ہر اول

دستے کا کر دار ادا کر رہی ہیں۔ہم سب نے مل کر اسلام آباد میں 10ملین اور پو رے پا کستان میں10بلین پو دے لگا نے کا ہدف پو را کر نا ہے اس کے لیے یہ مو سم بہتر ین ہے۔آج پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں، اس مو قع پر آئی سی اے کے صدر اے ار ناصر نے کہا کہ آئی سی اے کے پلیٹ فار م سے




اب تک صر ف گلبر گ گر ین نے 10 لاکھ پودے لگائے ہیں اور یہ تعداد ہر سال تقر یباایک لا کھ سے ڈیڑھ لا کھ پودے لگانے سے مسلسل بڑھ رہی ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ پو دے لگاناہی اصل کا م نہیں ہے بلکہ پو دوں کی حفاظت اور نشو ونما کر نا اصل کام ہے اور یہ کام اس وقت گلبرگ اور سی بی آر کسی حد تک کررہی ہے کہ انکے پاس مالیوں کی بڑی تعداد ہے ۔انہوں نے کہا کہ




گلبر گ گر ین اور دوسری سو سائیٹز کو پو دے لگانے سے قبل زمینی ما حول کی سٹڈی کر لینا چاہئے تاکہ وہا ں زمینی ساخت اور ضر ورت کے مطابق ہی درخت آگائے جا سکیں ۔اگر پھل فر وٹ کے درخت لگائے جا ئیں تو اس سے چر ند پر ند اور دیگر مخلو ق کو خوراک بھی ملتی ہے اور ما حول بھی خوشگوار ہو تا ہے ۔سی بی آر کے صدر اور آئی سی اے کے نائب صدر الطاف احمد بٹ نے کہا کہ




آگر رجسڑار سو سائٹی یا ڈپٹی کمیشنر تمام سو سائیٹزکو پا بند کر یں کہ وہ ہر گھر کے سامنے دو درخت لگوانے کے لیے ممبر ان کو مجبو ر کر یں گے ۔تو اس سے بھی شہر اور سوسائٹی کی گر ینر ی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔نائب صدر الطاف احمد بٹ نے کہ ہم آئی سی اے کے پلیٹ فار م سے گر ین اینڈ کلین اسلام آباد کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔اس کے لیےکو آپر یٹو ڈیپاٹمنٹ اور




سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی اے کی حوصلہ افزائی کریں انہو ں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے پچاس لاکھ گھر بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے میں بھی بھر پور مدد کر سکتے ہیں اسکے لئے چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان کو ایک روڈ میپ دے سکتے انہوں نے ڈی جی کلائی میٹ کو کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کے




ساتھ آئی سی اے کی میٹنگ کا اہتمام کریں جس میں ھم مستقبل کیلئے تجاویز اور کواپریٹئو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بتائینگے ،انہوں نے کہا کہ سی بی آر سو سائٹی نے بھی ہزار وں پو دے لگائے جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت پی ڈبلیو ڈی کے یو ٹرن کو کشادہ کیا جس سے لاکھوں




افراد کو ٹریفک جاام سے نجات ملی ، وہا ں پرہی گر ین فیلڈگر آونڈ بھی بنا رہے ہیں۔ تقر یب میں سر کل رجسڑار اصغر نیازی ،ڈپٹی رجسٹرار کامر ان چیمہ ،سیکر ٹر ی سی بی آر سلیم خان،اخلاق سندھو،خالد قر یشی ،کر نل سلیم ،ندیم سر ور ،شفاعت علی خان و دیگر مو جود بھی تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں